لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرشہریوں کو گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ حقیقی بنیادوں پرریلیف مہیاکیاجاسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ چیک کرنے کے موقع پرکہی۔انہو ں نے کہاکہ مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کی مقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی وفراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اورمنڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں بلاوجہ کسی پرجرمانے عائد کرنا ہرگز مقصود نہیں ہے مگر گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے۔انہوں نے کہاکہ عام بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیںاور جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میںلائی جائے۔اس موقع پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی بارے بتایاگیاکہ7968معائنے کیے گئے جن میں 685اوورچارجنگ کرتے ہوئے پائے گئے،تین ایف آئی کااندراج کیاگیا،2 دوکانوں کو سیل کیاگی جبکہ 42لاکھ سے زائد جرمانہ بھی کیاگیا۔