لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب کا خواب،صنفی تشدد کا سدباب کے لیے ڈپٹی کمشنر امیرابیدار متحرک ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کو باقار بنانے کے لیے انقلابی اقدام اُٹھارہی ہے خواتین پر تشدر کسی مہذب ملک کو زیب نہیں دیتاوقت کا تقاضا ہے کہ صنف نازک کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجا ب کی ہدایت پر 15 سال سے کم عمر کسی بھی بچی کو کام پر رکھنا جرم قرارہے خلاف ورزی پر 5 سے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاجائےگا جبکہ گھریلو ملازمین کے ساتھ نا انصافی روکنے کیلئے گھریلو ملازم سے 48 گھنٹے فی ہفتہ سے زائد کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔