لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)مقامی شہری پر فائرنگ کا ملزم لیہ پولیس کا اہلکار گرفتار سٹی پولیس لیہ نے مضروب معاذ احمد خان کے بھائی طلحہ زید ایڈوکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا مبینہ طور پر حراست میں لیے جانے سے قبل ملزم کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب غلام مرتضی لیہ پولیس کے ملازم نے معاذ احمد خان پر لین دین کے تنازعہ میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں معاذ احمد خان شدید زخمی ہو گیا تھا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کیا گیا اور مضروب کے بھائی طلحہ زید ایڈوکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا سٹی پولیس لیہ نے فائرنگ کے ملزم کی گرفتاری کے لیے بستی ہانس معین اباد لیہ ریڈ کیا تو مبینہ طور پر ملزم غلام مرتضی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس پارٹی نے چھپ کر جان بچائی اور ایس ایچ او سٹی لیہ محمد ادریس خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کوشش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم سے پسٹل برامد اور اقدام قتل و ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا۔