لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)چند دن قبل اوارہ کتے نے گائے کو کاٹ لیا گائے میں باولا پن انے سے اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ویکسین شروع چار فیملی ممبرز نے طبی امداد کے لیے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کر لیا تفصیل کے مطابق چند دن قبل لیہ کے نواہی چک 122 ٹی ڈی اے کے رہائشی فیملی کی گائے کو اور کتے نے کاٹا جسے نارمل لیا گیا گزشتہ روز گائے میں باولے پن کے اثرات نمایاں نظر انے لگے جس پر اہل خانہ نے حفاظتی تدبیر کے تحت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لیہ سے رجوع کر لیا اور چار فیملی ممبرز عصمت بی بی عمر 35 برس ثمر عباس عمر 11 برس عروج فاطمہ عمر 10 برس اور ماہین عمر اٹھ برس نے حفاظتی تدبیر کے تحت علاج معالجہ شروع کر دیا ہے ۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ ضلع لیہ میں اوارہ کتوں کی کثرت ائے روز شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والے چھوٹی بڑی عمر کے بچے بڑے بوڑھے مرد و خواتین کو کاٹنے اور سڑک پر حادثات کا بڑا سبب بنتے ہیں تاہم لیہ کے متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے برائے نام کاروائی تو سامنے اتی ہے مگر اوارہ کتوں سے شہریوں کی زندگی محفوظ نہ کی جا سکی