لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او محمد علی وسیم کا تھانہ چوبارہ ،پولیس خدمت کاؤنٹراورزینفا سولرپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا،زینفا سولر پاور پراجیکٹ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،متعلقہ سٹاف سے ملاقات کی، سکیورٹی پر مامورافسران و اہلکاران کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، تھانہ حوالات ،فرنٹ ڈیسک ،مال خانہ ،تفتیشی رومز،وائر لیس کنٹرول کا معائنہ کیا، پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا ،زیر تفتیش مقدمات کاجائزہ لیا، ڈی پی او علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ کسی بے گناہ شخص کو کسی بھی مقدمہ میں ہر گز چالان عدالت نہ کیا جائے ۔مقدمات کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لا کر جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔ڈی پی او نے ٹی ایچ کیو چوبارہ میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر چوبارہ کا بھی وزٹ کیا لیہ:شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے طریقہ کار کا جائز ہ لیا ۔انچارج آئی ٹی آصف حیات ،ریڈر یاسر عرفات و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ۔