لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرستھرا پنجاب مہم جاری ہے، افسران عوامی خدمت کے مشن کو یقینی بنا کرستھراءپنجاب مہم کے اہداف حقیقی بنیادوں پر پورا کریں، شہریوں کو بہترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیر احمدڈوگر نے وزیراعلی کی پرفارمنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کوڑا کرکٹ آبادیوں سے دور مستقل ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے اور سیوریج لائنوں کو مکمل بحال کیا جائے جبکہ شاہراہوں کی گرین بیلٹ کو بہتر بنایا جائے شہرکی خوبصورتی کو کم کرنے والی تجاوزات اور وال چاکنگ کوختم کیاجائےسیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے مین ہولز کور اور سیوریج لائنیں صاف ہونی چاہیں گرین بیلٹس و مین شہراو¿ں کی بیوٹیفیکیشن، آوارہ کتوں کی تلفی، پلانٹیشن مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ریڑھی بازار کے قیام کو مستقل بنیادوںپر قائم رکھائے تاکہ شہر کی خوبصورتی برقراررہے۔انہوں نے کہاکہ لاوڈ اسپیکرکا استعمال کرنے والے ریڑھی بانوں کو وارننگ دی جائے ۔اجلاس میں دستک پنجاب ایپ کا بھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ضلع بھر کے متعلقہ افسران موجودتھے