لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمدشبیر احمدڈوگر کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹو ”مریم کی دستک پروگرام“ کا اجلاس منعقدہوا ۔ انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم کی دستک پروگرام ایپ سے 65 سے زیادہ سرکاری خدمات کو شہری اب براہ راست اپنی دہلیز پرحاصل کرسکتے ہیں اس سے سرکاری دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی جو خاص طورپر خواتین اورکام کرنے والے پیشہ ور افراد کیلئے بہت بڑی آسانی ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم کی دستک پروگرام ایپ کے تحت شہریوں کو گھر بیٹھے کو ان کی دہلیز پرپیدائش و وفات کا اندراج، ریونیو معاملات ، پولیس، بلدیات، ایکسائز اور دیگر سرکاری دفاتر سے متعلق سروسز فراہم کی جائیں گی اس پروگرام کے تحت کام کرنے والے فسیلیٹیٹرز محنت اور لگن سے کام کریں اورلوگوں کوان کی دہلیز پر بروقت اور معیاری سروسز فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔