لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلع میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے مہم کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین بھی موجود، ڈبلیو ایچ او کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الروف، ڈاکٹر محمدیونس کلیہ، ڈی ڈی او ایجوکیشن گل شیر،ڈاکٹرغلام مرسلین جٹ، صدر پرائیویٹ سکول محمدشفیق تھند اور متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں سب نیشنل امیونائزیشن مہم 16 دسمبر کو شروع کی جائے گی مہم میں 5 سال تک کی عمر کے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی تمام متعلقہ ادارے مہم کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹریننگ کا جائزہ لیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی عوام میں آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بتایاکہ انسداد پولیو مہم کے لئے 1797 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی ضلع کے 58 ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی فوکس ہوگا۔