لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )لیہ کے انتظامی اور سرکاری محکمہ جات میں پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نئی روایت کی بنیاد رکھ دی مسٹر علی وسیم نے جب سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیہ کی سربراہی سنبھالی ہے تب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کا عمل شروع کر چکے ہیں جن میں سر فہرست ضلع لیہ کے ہر خاص و عام شہری کی سربراہ پولیس لیہ سے ملاقات میں یکسانیت ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیہ علی وسیم روزانہ اپنے دفتر کے لان میں کھلے اسمان تلے اپنے ملنے والوں کا دفتر پہنچ کر انتظار شروع کر دیتے ہیں اور تھانہ جات سے متعلقہ شکایات، درج مقدمات میں تفتیش کے ایشوز،میرٹ کو نظر انداز کر کے بااثر شخصیات کو مقامی پولیس کی طرف سے نوازنے،انسداد قابل دست اندازی جرم ہونے کے باوجود تھانہ جات کی طرف سے اندراج مقدمہ میں لیت ولعل کرنے سمیت دیگر گوناگوں مسائل مشکلات کی موقع پر سماعت کر کے متعلقہ تھانہ جات سے فوری رپورٹ حاصل کرتے جبکہ قابل انکوائری معاملات کے لیے اپنے افس کے سینیئر افسران سے موقع پر ہی تحقیق کرانے کا عمل شروع کر رکھا ہے اس دوران عام شہریوں کے ساتھ ساتھ لیہ کی اہم ترین سیاسی سماجی اور باثر شخصیات بھی کھلے اسمان تلے ڈی پی اولیہ کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ایشوز اور معاملات شیئر کرتے ہیں گزشتہ روز سابق ایم پی اے قیصر عباس مگسی،حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے لیگی ٹکٹ ہولڈر لالہ طاہر رندھاو اور کاروباری شخصیت ملک یاسین سویا نے بھی اپنے مسائل اور معاملات کے حوالے سے ڈی پی او لیہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور اپنے معاملات سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیا کو اگاہ کیا جن پر ڈی پی اولیا نے متعلقہ برانچز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہریوں اور سیاسی شخصیات کو اطمینان دلایا کہ پولیس تمام کاروائی قانون اور میرٹ کی روشنی میں کرے گی اس ضمن میں کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی، قبل ازیں ڈویژنل صدر مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان سابق صوبائی وزیر اعجاز احمد اچلانہ نے بھی ڈی پی اولیہ سے ملاقات کی۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیہ نے ضلع لیہ کے تھانہ جات میں تعینات ایس ایچ او صاحبان اور دیگر پولیس افسران کو حکم دے رکھا ہے کہ شہریوں کی طرف سے بطور تحفہ پھولوں کا گلدستہ وصول نہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں علی وسیم ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیہ بعض شہریوں کی طرف سے ڈی پی او لیہ کے ساتھ اپنی تصاویر کو وائرل کیا تو سربراہ پولیس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں لیہ کے شہریوں اور پولیس افسران کے نام جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ لیہ کے شہری ان سے اور وہ لیہ کے شہریوں سے پیار کرتے ہیں اس لیے کوئی بھی شہری ان کے ساتھ تصویر بنا لیتا ہے تاہم ڈی پی اولیہ سے کے ساتھ بنائی گئی تصویر سے کوئی بھی فرد اور محکمانہ افسران کوئی بھی غلط تاثر یا مطلب ہرگز نہ لیں کیونکہ ڈیپارٹمنٹ صرف اور صرف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا پابند ہے۔