google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
بدھ, جولائی 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور محکمہ زراعت کے درمیان معاہدے پر دستخط

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 27, 2024
in زراعت
0
وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور محکمہ زراعت کے درمیان معاہدے پر دستخط

ملتان(لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر ایک برینڈ ہے۔حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔اس سے قبل کاشتکاروں کو ٹریکٹرز پر ا تنی بڑی سبسڈی فراہم نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت گرین ٹریکٹرپرو گرام کی شفاف قرعہ اندازی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس سکیم کے تحت9500 خوش نصیب کاشتکاروں کو 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ان خیالات کا اظہار ایگریکلچر ہاؤس میں منعقدہ ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور محکمہ زراعت کے درمیان ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے زرعی میکانائزیشن اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور مقامی ٹریکٹر انڈسٹری پر کاشتکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ مقامی ٹریکٹر انڈسٹری 85 ہارس پاور سے زیادہ ٹریکٹرز کی بھی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کریں۔ اس کے علاوہ رائس ٹرانسپلانٹرز، ہارویسٹرز کی تیاری پر بھی مقامی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان مشینوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی سرمایہ بچایا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 1 سے 50 ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان کو اپنی پسند کے مطابق 50 تا85 ہارس پاور کے ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے واضح کیاکہ کسانوں کو ٹریکٹرز کی ڈلیوری تک کا تمام سسٹم میکنائزاڈ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کے مطابق کہ اس سکیم کو بڑے پیمانے پر لانچ کیا جائے۔ ٹریکٹر کی خرید کے سلسلے میں کاشتکار کو آپشن دیا جائیگا کہ وہ جس مرضی کمپنی کا ٹریکٹر خرید کرے۔ گرین ٹریکٹر کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریکٹر انڈسٹری کے نمائندوں کو واضح کیا کہ گرین ٹریکٹر کی تیاری کے وقت بین الاقوامی ایس او پیز کو مدنظر رکھنا لازم ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹرز کے علاوہ گندم کے کاشتکاروں کو مزید1 ہزار ٹریکٹرز ” زیادہ گندم اُگاؤ "مہم کے تحت فراہم کئے جائیں گے،اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت اب تک 9400 کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹر ایشو کئے جا چکے ہیں۔گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا مرحلہ31 مارچ2025 تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ اس سکیم سے نہ صرف کاشتکاروں بلکہ ٹریکٹر انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔ ٹریکٹر انڈسٹری کو ڈلیوری کے لیے دی جانے والی ٹائم لائن کو لازماً فالو کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ٹریکٹر انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کو مقامی انڈسٹری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مقامی طور پر اس سکیم کو مکمل انڈسٹری کی جانب سے تعاون اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) چوہدری عبدالحمید اور ٹریکٹر انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے ٹریکٹر کی تیاری کیلئے معاہدے پر دستخط کئےتقریب میں اسپشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اعجاز منیر،کیپٹن(ر) وقاص رشید، شبیر احمد خاں اور ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، ملک محمد اکرم، نوید عصمت کاہلوں و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

تحریک انصاف احتجاجی دھرنا کا ڈراپ سین،بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے

Next Post

لیہ کے انتظامی اور سرکاری محکمہ جات میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نئی روایت،ضلع لیہ کے ہر خاص و عام شہری کی سربراہ پولیس لیہ سے ملاقات میں یکسانیت

Next Post
لیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی وسیم سے سابق ایم پی ایز قیصر عباس مگسی، لالہ طاہر احمد رندھاوا ،کاروباری شخصیت ملک یاسین سوئیہ اوپن ائیر میں اپنے مسائل شیئر کرتے ہوئے

لیہ کے انتظامی اور سرکاری محکمہ جات میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نئی روایت،ضلع لیہ کے ہر خاص و عام شہری کی سربراہ پولیس لیہ سے ملاقات میں یکسانیت

Please login to join discussion

تازہ ترین

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

جولائی 21, 2026
نواز شریف کا آزاد کشمیر جلسہ، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، 10 گرین بسیں اور 15 موبائل ہسپتال فراہم کرنے کا وعدہ عوام نے اعتماد کیا تو آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی اقدامات کریں گے، موٹروے طرز کی شاہراہوں اور جدید انفراسٹرکچر پر کام کا اعلان

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

جولائی 21, 2026
کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

جولائی 21, 2026
کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

جولائی 21, 2026
لَیَّہ: لبِ نیلم تا ریلوے پھاٹک بہرام روڈ پر نہری پانی پھیل گیا، شہری پریشان

لَیَّہ: لبِ نیلم تا ریلوے پھاٹک بہرام روڈ پر نہری پانی پھیل گیا، شہری پریشان

جولائی 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024