لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او محمد علی وسیم کا ضلع کی دریائی حدود پر قائم ریورائن پوسٹوں کا دورہ، محمد علی وسیم نے ریورائن پوسٹ بیٹ راکھواں اور بیٹ دیوان موڑ کا وز ٹ کیا، پولیس پوسٹ کے اندرونی و بیرونی حصوں اور دریائی پتن کا جائزہ لیا، اسلحہ کوت ،حوالات ،رہائشی بیرکس اور ریکارڈ رجسٹرکو چیک کیا ۔تعینات پولیس افسران و اہلکاران سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے،ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ فرینڈلی ماحول میں گفتگو کی اور ان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھایا،انہوں نے کہا کہ پولیس دریائی حدود سے ہونے والی مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں ۔