لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ لیہ کا اجلاس زیر صدارت عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع لیہ آلودگی کا مرکز بن چکا ہے شہر بھر میں جگہ جگہ ڈمپنگ پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں جسکی وجہ سے شہر بھر میں بدبو کا راج ہے دوسری طرف درختوں کا کٹاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اجلاس میں شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور ڈمپنگ پوائنٹ کے خاتمہ کیلئے قرارداد منظور کی گئی ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار سے مطالبہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت لیہ شہر پر خصوصی توجہ دی جائے اجلاس میں ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ شیخ محمد نصر اللہ ایڈووکیٹ نیاز حسین قمر حسین سمیت مجیب اللہ ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی