لیہ(لیہ ٹی وی)زین نیازی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لیہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لیہ کی انتظامیہ نے فیس میں غیر قانونی اسی فیصد اضافہ کردیا جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق یونیورسٹی دس فیصد سے زیادہ فیس نہیں بڑھا سکتی ۔سال 2023 میں پندرہ سو سے زائد طلبہ نے جامعہ لیہ میں داخلہ لیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ سے پہلے سیمسٹر کی بائیس ہزار فیس وصول کی اور بتایا گیا کہ آئندہ فیس 12 ہزار وصول کی جائے گی ۔اور آپ 86 ہزار روپے میں ڈگری مکمل کر سکیں گے ۔لیکن یونیورسٹی نے اچانک فیس کو 12 ہزار سے 23 ہزار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو توجہ دلائی کہ یہ غیر قانونی اضافہ ہم تسلیم نہیں کریں گے ۔یونیورسٹی نے جمعیت کے وفد سے فیس کم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے حتمی نوٹیفکیشن آنے تک عوامی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی ۔