ملتان(لیہ ٹی وی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جاپان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جاپانی ماہرین کی جانب سے ٹریننگ کے بعد ہر سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے اور پائپ لائن کی صفائی سے قبل اور بعد از صفائی کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کی جا رہی ہے جمعہ کی شب اورہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق بستی خداداد،وزیر ٹاؤن تقوی مسجد،بسم اللہ چوک،نیو منیر آباد،چاہ کوڑے والا حسنین چوک،نیو شاہ شمس کالونی، کینال روڈمین لائن سنبل کالونی،لوہا مارکیٹ، کڑی داؤد خان،چونگی نمبر14،شاہین آباد، بلال نگر،الحرم کالونی بھانے والی گلی،عمر کالونی،پیر کالونی، ارشد ٹاؤن ابو بکر مسجد والی گلی،پیر روڑہ روڈ،زکریا ٹاؤن سٹریٹ نمبر36،شالیمار سٹریٹ نمبر17،پولیس شہیدا روڈ لودھی کالونی،Zبلاک شاہ رکن عالم کالونی،نشتر روڈ کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔