لیہ(لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے صحت کیمپ کا معائنہ کیا۔انہوںنے اس موقع پر ہیپاٹائٹس کاونٹر، شوگرکاونٹر، کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کاونٹر،‘ہیماٹولوجیکل سکریننگ کاونٹرکا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ صحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے فروغ کیلئے انقلابی قدم ہے اس طرح کے پروگرا م سے شہریوں کومستفیدکرنے کے لیے محکمہ صحت کے افسران اپنی خدمات بہترین طریقہ سے اداکریں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر آنے والے شہریوں سے صحت کیمپ سے فراہم کردہ سہولیات بارے پوچھا جس پر شہریوں نے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اس پروگرام کو بہترین اقدام قراردیا اور ہر ماہ میںمنعقدکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔