لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پرانسدادسموگ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی ماحول دشمن عناصرکے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے تحصیل چوبارہ میں کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر پانی ڈال کرانہیں بندکروادیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انسداد سموگ کے سلسلہ میں محکمہ ماحولیات،محکمہ پولیس دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جارہے ہیں انسدادِ سموگ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجارہا ہے سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیںاس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ماحول کو زہرآلود ہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشدچغتائی موجود تھے