لیہ(لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔ موذوں موسم کی وجہ سے ڈینگی کے پنپنے والے تمام ہاٹ اسپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض ومتعلقہ محکموں کے فوکل پرسنزسعیداحمد،سارہ خان،ڈاکٹرمحمدعمران،بشیراحمد،عدنان یوسف،انور لطیف،نصیراحمد،محمدافضل،عارف عزیز،محمداسلم،شاہداقبال،صدرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن محمدشفیق تھند موجودتھے۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت مانیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپ اور نرسریوں کی خصوصی نگرانی کی جائے اور جہاں شکایات موصول ہوں وہاں فوری لاروا کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 نومبر سے اب تک ضلع میں 645 ہاٹ اسپاٹ کی 907 بار بار انسپیکشن کی گئی ہے جبکہ آو¿ٹ ڈور مقامات پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 سو سے زائد افراد کو نوٹس دئے گئے ہیں