لیہ(لیہ ٹی وی)وزیراعلی کھیلتا پنجاب گیمز کا ضلعی لیول کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر۔کھلاڑیوں میں 11لاکھ 50ہزا ر روپے کی خطیر انعامی رقم کے چیک تقسیم۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی کھیلتا پنجاب گیمزکی ضلعی لیول کی اختتامی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی ۔
تقریب میں سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان ،حسنین خان گورمانی،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر محمد منیر شاہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرامتیازاحمدبھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزذوالفقار حیدری،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی، ممبر صوبائی امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،عابدانوار علوی،پرنسپل راشدہ اشرف،پرنسپل نازیہ کنول،صدرا نجمن تاجران محمداظہرہانس،پرنسپل ڈی پی ایس اکرم جاوید،سابق ممبر ضلع کونسل لیہ چوہدری شاہد عزیز گجر، ڈاکٹر عبدالستار چوہدری، سید الطاف شاہ ودیگر موجودتھے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف کا کھیلتا پنجاب پروگرامز ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایاجارہا ہے ا نہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی موثر تربیت میں کردار ادا کررہی ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کاموقع ملے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بھرمیں کھیلوں کا بہترین پروگرام شروع کیاگیا ہے جس میں خاطرخواہ انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔اختتامی تقریب میں ہاکی،کرکٹ،بیڈمنٹن،ایتھلیٹکس ،کبڈی ،فٹبال کے مقابلوں میں انعام تقسیم کیے گئے۔