لیہ(نمائندہ جنگ )اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدکی زیرصدارت سموگ کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ زراعت کے حکام دھان کی باقیات کو جلانے بارے زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل درآمد کویقینی بنائیں دھان کے علاقوں میں کاشتکاروں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ و دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے نقصانات بارے آگاہ کرکے انہیں آگ لگانے سے روکاجائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے محکمہ زراعت کے افسران کو سموگ کنٹرول کیلئے خصوصی اختیارات بھی تقویض کئے گئے ہیں اورفیلڈ فارمیشنز کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کی سپارکو سیٹلائٹ اور ڈرون کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن رول کے تحت مقدمات اور گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی کے ساتھ فصلات، باغات اور سبزیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیںسموگ سے بچاو کے لیے لیے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پر ریونیو افسران، نمبردار ایسوسی ایشن کے نمائندے،محکمہ زراعت کے حکام بھی موجودتھے۔