لیہ(لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سموگ کے خاتمہ کے لئے اقدامات میں تیزی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کروڑ لعل عیسن نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کوئلہ بنانے والی 60 بھٹیاں سیل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی بھٹیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں کوئلہ بنانے والی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل نہ کرنے والے بھٹہ خشت کو مسمار اور سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل کروڑ انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں قائم کوئلہ بنانے والی 60 بھٹیاں پانی اور گارے سے بھر کر بند کروا دیں اور انہیں سیل کر دیا گیا۔