لیہ(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اقبال ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ طلبہ میں اقبال کی سوچ اور فکر دینے کے لئے ضروری ہے کہ افکار اقبال کو سمجھیں ان کی شاعری ،فلسفہ خودی،نوجوانوں کو مستقبل کااثاثہ قراردینا ایک عظیم پیغامات ہیں سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل کا حل فکر اقبال کو فروغ دینے میں ہے اقبال کے قول کے مطابق ہم آہنگی ایک ایسی چیز ہے جو تمام سیاسی و تمدنی مشکلات کا علاج ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عہد جدید کے مسائل، فلسفہ خودی کے تناظر میں اگر دیکھاجائے تو علامہ اقبال کے ایک ایک شعر میں تدبراور فکر کی دعوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقبال کو پڑھنے کے ساتھ ان کی شاعری کو سمجھنا بھی ضروری ہے علامہ اقبال نے نوجوانوں کو مستقبل کو اثاثہ کہا اور فلسفہ خودی پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ میں اقبال کی سوچ اور فکر دینے کے لئے تعلیمی ادرلروں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اقبال کے حوالے ایک نشست رکھی جائے تاکہ طلبہ میں تحقیق،جستجو،فکراقبال ،فلسفہ خودی ،اقبال فہمی کا شعور اجاگر ہوسک