لیہ(لیہ ٹی وی) ڈ ی پی او لیہ علی وسیم میرٹ پرانصاف کی فراہمی کےلئے پر عزم ،جامع مسجد ایمپلائز کالونی اور ڈی ایس پی صدر کے دفتر میں الگ الگ منعقدہ کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے ،مرد وخواتین سائلین کیطرف سے پیش کردہ مسائل کوپوری توجہ کے ساتھ سماعت کیا







اور متعلقہ افسران کو میرٹ پر جلد از جلد معاملات کو حل کرکے رپورٹ سماعت میں بھجوانے کی ہدایت کی،ڈی پی او لیہ علی وسیم نے کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،



تھانہ کی سطح پرشنوائی نہ ہونے کی صورت میں سائلین میرے دفتر مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں ،میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت سائلین کے لئے کھلے ہیں ۔ڈی ایس پی صدر عمران خورشید ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ودیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔