لیہ(لیہ ٹی وی)چوبارہ کے ریگزار میں تھل جیپ ریلی اور میلہ کی تقریبات کی آغاز ہو گیا۔سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرچم کشائی کر کے 4 روزہ رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سابق پارلیمنٹیرینز فیض الحسن سواگ، عبد الشکور سواگ ،سابق ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا،چوہدری بشارت رندھاوا، محبوب الحسن سواگ، ضلعی صدر پی پی پی ریاض حسین سامٹیہ،رانا اعجاز سہیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک اور شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز ثنا اللہ ہنجرا، حارث حمید خان، انعم اکرم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید،دیگر سیاسی سماجی شخصیات ظفر اقبال گجر، عثمان اولکھ، شاہد عزیز، غلام عباس بپی، ریاض گرواں، سرکاری اداروں کے سربراہان اور شائقین ضلع بھر سے میڈیا نمائندگان موجود تھے۔افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت ،نعت سے کیاگیا، قومی ترانہ پڑھا گیااور پرچم کشائی کی گئی ۔تقریب میں سٹیج پرفارمنس ،ثقافتی جھومراورمارچ پاسٹ پیش کیاگیا ۔
اے سی لیہ اور اے سی چوبارہ کی ٹیموں کے مابین شوٹنگ والی بال میچ منعقدہوا جو کہ اے سی لیہ کی ٹیم نے جیت لیا۔ ریسکیو1122، پولیس ، سول ڈیفنس کی دستے خدمات انجام دینے کے لئے موجودرہے۔ میلہ کے موقع پر مختلف محکموں محکمہ زراعت،لائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ،پاپولیشن ویلفیئر،جنگلات،تعلیم ودیگر کی طرف سے خوبصورت سٹالز سجائے گئے جو شرکا کی دلچسپی باعث بنے رہے ڈپٹی کمشنر ودیگر نے سٹالز کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموںکی تعریف کی۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے کہاکہ تھل جیپ ریلی اور میلہ خطہ کی پہچان بن گئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں تھل جیپ ریلی اور میلہ سے علاقہ میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے کہاکہ تھل جیپ ریلی ومیلہ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی تفریح طبع کے لئے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیںسیکورٹی کے لئے چیک پوسٹ کے علاوہ موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیںانہوں نے کہاکہ میلہ میں شرکت کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس چلائی جا رہی ہے پنجاب بھر سے عوام کومیلہ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی ،پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے گئے ٹریفک کے بہاﺅکو یقینی بنانے کےلئے ٹریفک اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں،ایونٹ کے داخلی او ر خارجی راستوں پر تمام انٹری کی چیکنگ کو یقینی بنانے کےلئے پولیس پکٹس قائم کی گئیں۔ میلہ کی رنگارنگ تقاریب 10نومبرتک جاری رہیں گی ۔