لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) محکمانہ کار کردگی کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے لیہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ،ڈی پی او لیہ علی وسیم نے امروز منعقدہ اردل روم کے دوران 2سب انسپکٹرز ،1اے ایس آئی اور1 کانسٹیبل کو سروس ضبطگی کی سزادی


،ڈی پی او لیہ کی زیر صدارت منعقدہ اردل روم کے دوران 25پولیس افسران واہلکاران پیش ہوئے ،فرائض میں غفلت ،لاپرواہی برتنے پر 2 سب انسپکٹرز ،01 اےایس آئی اور 01 کانسٹیبل کوسروس ضبطگی کی سزا دی جبکہ 01 اےا یس آئی کی تنزلی کرکے ہیڈ کانسٹیبل بنادیاجبکہ 20 ملازمان کو معمولی خطاءپر وارننگ دے کر ان کے شوکاز نوٹس فائل کر دیے ۔
