لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب کھیلتا پنجاب گیمز میں ہاکی کے مقابلوںکا آغا ز ہوگیا۔ محکمہ سپورٹس لیہ کے زیراہتمام قومی کھیل ہاکی کے مقابلے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منڈی ٹاون میں شروع ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے ہاکی کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز ذوالفقار حیدری،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرامتیاز احمدبھٹی،ہیڈماسٹرآصف خان درانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعلیم مہرعبدالمجید،ڈی ای او سکینڈری رضوان احمد،اے ای او حسن علی ،انچارج سپورٹس جمنیزیم سعید غوری،اساتذہ و طلباموجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے کھیلنے والی ٹیموں لجپال کلب،ایجوکیشن کلب،خان کلب،ریلوئے روڈ کلب کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے
کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تاریخ ساز کھیلتا پنجاب گیمزکا انعقا د کیاگیا ہے کیونکہ کھیل انسان میں صبرو تحمل،لیڈرشپ ،چاک وچوبندرکھنے جیسی خصوصی پیدا کرتا ہے اس لیے کھلاڑی جوش و خروش سے ان مقابلوں میں حصہ لیں جس میں نقدانعامات بھی رکھے گئے ہیں
۔ڈپٹی کمشنر نے تما م کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کا میچ دیکھا اور داد دی۔ہاکی کے میچ میں لجپال کلب اور خان کلب فاتح رہے۔