ملتا ن(لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو آگاہی دینے کے لیے ضلع ملتان میں فارمر کنونشن کا انعقاد کیا گیا
کنونشن میں ملک لال محمد جوئیہ ایم پی اے ، چوہدری شہزاد صابر ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن ، سید ازور رضا شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع ملتان ، ڈاکٹر صفدر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جلالپور پیر والہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
مریم خان کمشنر ملتان ڈویژن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کسانوں کے لیے تاریخی پیکج اور کسانوں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے کسانوں کو آگاہ کیا جبکہ
ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو ہمیں ٹارگٹ دئیے گئے ہیں ہم انہیں مل کر پورے کریں آ ج کا یہ کسان کنونشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپ کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دے سکیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کسانوں کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو گندم کی کاشت کے حوالے سے ہمارا ضلع ہمیشہ اول رہا ہے اس کو ہم نے مل کر برقرار رکھنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر جس طرح کسانوں کو سہولیات دی جارہی ہیں اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں،
ملک لال محمد جوئیہ ایم پی اے جلالپور پیر والہ سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کی ترغیب دی جبکہ چوہدری شہزاد صابر ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن نے وزیر اعلی ٰپنجاب کے ویژن کو جاری رکھتے ہوئے ملتان ڈویژن میں گندم کی کاشت اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے ملتان ڈویژن کے تمام ایگریکلچر سٹاف کو کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مکمل رہنمائی کرنے کی ہدایت کی
۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سید ازور رضا شاہ نے کہا کہ گندم کی فصل ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کافی اقدامات کئے کسانوں کے لیے اس میں کسان کارڈ ایک اہم اقدام ہے جس کے ذریعے کھاد بیج اور زرعی ادویات مل رہی ہیں ہمارا یہ مقصد ہے ہم زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں جو کاشتکار 12.50 سے لیکر 25 ایکڑ گندم کاشت کرے گا انہیں بذریعہ قرعہ اندازی مفت لیزر لینڈلیولراور جو کاشتکار 25 ایکڑ سے زیادہ گندم کاشت کرے گا انہیں بذریعہ قرعہ اندازی فری ٹریکٹرز دئیے جائیں گا اس بار ہمارا 4لاکھ 38 ہزار ایکڑ گندم کاشت کا ٹارگٹ ضلع ملتان کا ہے جسے ہم نے مل کر پورا کرنا ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپیشل انیشیٹو کے حوالے سے کسانوں کو آگاہ کیا گیا۔