ملتان(نمائندہ لیہ ٹی وی) وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشا ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر خرم افضل ، سپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ذیشان ہمدانی ،ڈاکٹر حارث ،ڈاکٹر مریم عارف اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے،ہم سب کو چاہیے کہ ہر سال پودے لگانے کے ساتھ ان کی نگہداشت اور حفاظت کو بھی یقینی بنانا چاہیے. درخت ہمارے ماحول کو خوبصورت، معطر اور پاکیزہ بناتے ہیں. ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے.