ملتان(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ملتان ڈویژن کو زیرو ویسٹ کرنے کے لئے اقدامات کا اغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز ضلع بھر میں بھرپور گرینڈ صفائی اپریشن کیا گیا اس موقع پر بھاری مشینری کے ساتھ مختلف چوکوں بازاروں اور گنجان اباد یونین کونسلوں میں ملبہ جات اور کورا کرکٹ کے ڈھیر صاف کئے گئے۔اس موقع پر منیجر اپریشن انوار الحق کی سربراہی میں اگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو افیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں نیا صفائی نظام لانچ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام یونین کونسلوں کو مثالی صفائی کے لیے نجی سیکٹر کے حوالے کیا جائے گا اس سلسلے میں ملتان ڈویژن کی تمام یونین کونسلز کو نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کے لیے اقدامات کا اغاز کر دیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے ائیں گے اور عوام کو صفائی کے حوالے سے واضح ریلیف ملے گا۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عملے کے نئے یونیفارم اور گاڑیوں کی نئی برینڈنگ کے ساتھ صفائی اپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو واضح تبدیلی کا احساس ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر خالی پلاٹوں اور گزرگاہوں پر پڑے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی شہر سے منتقلی ترجیح ہے۔قبل ازیں کمپنی عملے نے نشتر چوک گھنٹہ گھر، ممتاز آباد اور مظفر آباد کے علاقوں میں بھرپور صفائی آپریشن کرتے ہوئے 300 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ شہر سے باہر منتقل کیا اور عوامی شکایات کا ازالہ کیا۔