ملتان(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرننگ شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کو سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ تمام بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ادویات کی کمی فوری پوری کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وسیم حامد سندھو نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔سی ای او ہیلتھ نے طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ شہباز شریف ہسپتال میں جدید ترین سی ٹی سکین مشین مکمل فعال کردی گئی ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے پرچی کاونٹرز اور آؤٹ ڈور میں اضافہ کیا جارہا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بزرگ اور خواتین مریضوں کیلئے الگ کاونٹرز مختص کرنے کی ہدایت بھی کی