لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)انچارج پٹرولنگ پوسٹ سامٹیہ سب انسپکٹر قیصر عباس نے ماہ اکتوبرکی کارکردگی بارے بتایاکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار اور کم عمر ڈرائیورز ، اوورلوڈنگ ، اوور سپیڈ کے خلاف قانون کے مطابق 1004 چالان ،اوورلوڈنگ و اوور سپیڈ کے خلاف 16 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 10 غیر قانونی بغیر رجسٹریشن اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کو تھانہ میں بند کیا گیا،دوران سفر 20 افراد کو ہیلپس فراہم کی گئی، حادثات سے بچانے کے لیے 10 آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے گئے ، ای پولیس ایپ کی مدد سے دو اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس شاہراوں پر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانے ، حادثات کو کنٹرول اور عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کرنے،مسافروں کو مدد فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کوشاں ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 پر کال کر کے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔