لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے ستھرا پنجاب مہم کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عیدگاہ ،لب نیلم پر مختلف مقامات میں پیدل چل کر صفائی صورتحال کا معائنہ کیا اور شہریوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرمیونسپل کمیٹی کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لیہ میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے ،صفائی کے بہترثمرات حاصل کرنے کے لیے مشینری کے ساتھ کوڑا کرکٹ اور ملبہ صاف کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہاکہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ ضلع لیہ کوصاف ستھرا اور دلکش بنانے کیلئے عملہ صفائی کے ذریعے فیلڈ میں متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ایک مقام پر بہترپرصفائی نہ ہونے پر اور صفائی برقرار نہ رکھنے پر برہمی کا اظہار کیاانہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب صفائی کے انقلابی پروگرام کے ذریعے صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لیے شہری بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی صفائی کو برقرار رکھیں اپنا کوڑا کرکٹ منظم طریقہ سے رکھیں تاکہ عملہ صفائی کو کوڑا کرکٹ اُٹھانے میں آسانی رہے ۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے ڈی ایچ کیوچلڈرن وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرداخل بچوں سے عیادت کی اور مریضوں کے ساتھ موجود لواحقین سے ہسپتال کے عملے اور سہولیات کے بارے دریافت بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن وارڈ کے مختلف شعبوں ،مشینری کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹرغلام محی الدین،چائلڈسپشلسٹ ڈاکٹرام سلمی ہمراہ تھے۔