لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھل جیپ ریلی اورمیلہ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے پروگراموں کا تفصیلی شیڈول جا ری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق تحصیل چوبارہ کے مقام پر میلہ کا آغاز7نومبر بروز جمعرات کوہوگا ۔پروگرام کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے دن میلہ کا افتتا ح کیا جا ئے گا ۔افتتاحی تقریب کے بعد پرچم کشائی اور سٹیج پرفارمنس ،ثقافتی جھومر،ثقافتی نمائش اور والی بال میچ ہوں گے۔دوسرے روز 08نومبربروز جمعہ کو 11:30بجے پرچم کشائی ،سٹیج پرفارمنس،ثقافتی جھومر ،01بجے گھڑ ڈانس،2بجے رسہ کشی،8بجے رات میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہوگا۔تیسرے روز 09نومبربروز ہفتہ کو 11:30پر پرچم کشائی،سٹیج پرفارمنس ،12:30بجے ثقافتی ڈانس،1بجے کیٹل شو،4بجے محفل مشاعرہ،06:30محفل سماع،8بجے رات میوزیکل نائٹ جبکہ جبکہ رات 9بجے آتش بازی کا انعقاد ہوگا۔ میلہ کے چوتھے اور آخری روز 10نومبر بروز اتوار کو 11:30بجے پرچم کشائی 12:30بجے ثقافتی جھومر،1بجے رسہ کشی ،کبڈی میچ جبکہ3بجے اختتامی تقریب منعقدہوگی