ملتان (لیہ ٹی وی)آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈرز یونینز کے ملتان کے ڈویژن کے صدر شیخ اسماعیل کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس کی صدارت شیخ محمد اسماعیل نے کی مہمان خصوصی کریم نواز خان جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان ڈویژن و مرکزی سینئر نائب صدر آل پاکستان میونسپل کارپوریشن (فیڈریشن،میاں محمدطفیل قریشی ہاشمی سینئر نائب صدر (APFUTU) ملتان ڈویژن تھے۔ اجلاس میں خلیل جاوید انصاری سٹی صدر (APFUTU) ملتان،سینئر نائب صدر حاجی طالب حسین،جنرل سیکرٹری محمد عارف قریشی، سرپرست اعلیٰ محمد اسلم، محمد آغا منور، غلام مرتضیٰ چیئرمین سٹی، غلام رضا کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈٹریڈ یونینز مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ اورپاکستان کے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑر ہی ہے اور متفقہ طور پر آل پاکستان میونسپل فیڈریشن و ایپکا کے ساتھ مل کر مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے آخر میں مرکزی سابقہ جنرل سیکرٹری میاں حفیظ جوئیہ (مرحوم) کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اور آخر میں ملتان سٹی کے عہدیداران ملک محمد اسلم سرپرست اعلیٰ، غلام مرتضیٰ چیئرمین، محمد سہیل سینئر وائس چیئرمین،خالد احمد جاوید انصاری صدر، حاجی طالب حسین نائب صدر، غلام رضا سینئر نائب صدر، محمد عارف قریشی جنرل سیکرٹری، محمد صفدر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ظہیر عباس نائب جنرل سیکرٹری، علی محمد چیف ایگزیکٹو، محمد صادق ممبر، شہباز خان آفس سیکرٹری، محمد سجاد اسماعیل ممبر، نور محمد ممبر، اللہ بچایا ممبر کو نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔