لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کی ہدایت صارفین کو بھرپورریلیف کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوںکا معائنہ کررہے ہیں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹوں میں آٹا،،دالیں،سبزیوں و پھلوں ویگر اشیاءضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروختگی کو چیک کیاجارہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کیے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محسن بخاری نے تحصیل چوبارہ کی مختلف مارکیٹوں میں اشیاءخوردنوش کی فروخت کاجائزہ لیا اورمختلف خلاف ورزیوں پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیے۔پی سی ایم محسن بخاری نے دوکانداروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مارکیٹوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اشیاءخورد نوش کی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے دوکانوں میں اشیاءخوردنوش کے ریٹ واضح آویزاں کیاجائے معائنوں کا مقصدکسی پربلاجواز جرمانے کرنا ہرگز نہیں ہے تاجربرادری طے کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءخورد نوش کی فروختگی کو یقینی بنائیں۔