لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے سپورٹس کمپلیکس میں ربن کاٹ کر کھیلتا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میںڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری،چیئرمین جی سی یونیورسٹی رائے غلام عباس، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز فتح پور رانا اعجاز سہیل،ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی، پرنسپل گریجویٹ کالج ڈاکٹر سجاد حسین، پروفیسرز یاسر چاند، محمد عمران،
پاکستان کے ابھرتے فٹبالر عابس رضا کاظمی،سعید غوری،الطاف شاہ،مہر طفیل لوہانچ، حارث بن ہارون، کوچ شہزاد انور، محمدنعمان،میڈیا نمائندگان، ضلع بھر کے کالجز کے میل اور فی میل پلیئرز نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کیاگیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا
۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے ایمرجنگ فٹبالر عابس رضا کو شیلڈ دی۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری نے کہاکہ کھیل طلبہ میں ڈسپلن اور قائدانہ صلاحیت پیدا کرتا ہے ہمارے طلبہ ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں، کھیل کے میدان میں علاقہ کا نام روشن کریں گے
انہو ں نے طلبہ کو کھیلتا پنجاب ایونٹ میںپرجوش طریقہ سے حصہ لینے کی ہدایت کی۔ڈی ایس اوامتیاز احمدبھٹی نے کہاکہکھیلتا پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامات دیئے جائیں گے۔ کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر اتھلیٹکس(بوائز اینڈگرلز)،بیڈمنٹن (بوائز اینڈگرلز)،فٹ بال،کبڈی،ہاکی اور کرکٹ ٹیب بال کے مقابلے ہوں گے،
کھیلتا پنجاب گیمز کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہےکھیلتا پنجاب پروگرام میں تھرڈ انٹر کالجیٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پروفیسر طاہر مسعود نے تقریب میں نظامت کے فرائض ادا کئے