layyah
جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کسانوں کی خوشحالی کے لئے 400ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 1, 2024
in زراعت
0
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کسانوں کی خوشحالی کے لئے 400ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

layyahtv

ملتان (lیہ ٹی وی) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت بینک آف پنجاب ہیڈ آفس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کسان کارڈ کا اجراء وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ ساز اور کسان دوست منصوبہ ہے۔ کسان کارڈ کے لیے اب تک 12 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بنک نے 4 لاکھ 46ہزاردرخواستیں منظور کر لی ہیں اور اب تک 3لاکھ 20ہزار کسان کارڈ کاشتکاروں نے وصول کر لیے ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2600 رجسٹرڈڈیلرزکی دوکانوں پر کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کا عمل جاری ہے اور کسان کارڈ کے فعال ہونے کے بعد سے اب تک کاشتکار1ارب 70کروڑ روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کے کسانوں کی خوشحالی کے لئے 400ارب روپے کے میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد جاری ہے جن سے کسانوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور زرعی پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحصیل کی سطح پر قائم 136ڈلیوری سنٹرز سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی فراہمی جاری ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کسان کارڈ سے خریداری کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے اور بیج، کھاد و زرعی ادویات کی مصنوعی قلت اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے واضح کیا کہ جس ڈسٹرکٹ میں کسانوں کی جانب سے ڈیلرز کے خلاف زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات موصول ہوں گی تو وہاں کا محکمہ زراعت پنجاب توسیع کا ڈپٹی ڈائریکٹر یا متعلقہ آفیسر اس کا ذمہ دار ہوگا اور اس کی باز پرس کی جائے گی۔علاوہ ازیں، صوبائی وزیر نے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن پر ہدایات نامہ کی صورت میں ایک اشتہار دینے اور کسان کارڈ کی وصولی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے کسان کارڈ کی وصولی کے عمل میں درپیش مسائل اور اس حوالے سے آنے والی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات بھی جاری کئے۔صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا وزیر اعلی پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے کا اعلان کرنے کے علاوہ نان ڈیجیٹائزڈ موضع جات میں فزیکل ویریفکیشن کے ذریعے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت کسان زرعی سنٹرز میں جائیں گے اور کسان کارڈ کے لیے اپنی درخواست جمع کروائیں گے اورموقع پر موجود محکمہ زراعت توسیع کا اسٹنٹ ڈائریکٹر اس کی تصدیق کرے گا اور اس کو کسان کارڈ کی ہیلپ لائن پر اپ لوڈ کر دے گا۔سید عاشق حسین کرمانی نے کسان کارڈ کی تعداد بڑھانے اور نان ڈیجیٹائزڈ موضع جات میں فزیکل ویریفکیشن کے اعلان سے متعلق کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں، گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انوسٹیمنٹ بینک آف پنجاب نوفل داؤد،ہیڈ آف مارکیٹنگ سروسز بینک آف پنجاب اسد ضیاء، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Previous Post

ضلع لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا

Next Post

"بنگلادیش کی ٹیکسٹائل کامیابی: پاکستان کے لیے ایک سبق”

Next Post
کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار ؛ مسائل ، چیلنجز اور ذمہ داری کا تعین

"بنگلادیش کی ٹیکسٹائل کامیابی: پاکستان کے لیے ایک سبق"

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024