layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسدالرحمٰن کا ضلع لیہ سے ٹرانسفر،ان کے اعزاز میں دفتر پولیس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 31, 2024
in پاکستان, لیہ
0
لیہ:ڈی پی او اسدالرحمن تبادلے کے موقع پر کی جانے والی الوداعی تقریب سے خطاب کررہے ہیں آخر میں ڈی ایس پی صدر عمران خورشید الوداعی تحفہ پیش کررہے ہیں

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسدالرحمٰن کا ضلع لیہ سے ٹرانسفر،ان کے اعزاز میں دفتر پولیس  میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔منعقدہ تقریب میں ضلع بھر کے پولیس افسران نےشرکت کی جن میں ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز،دفتری عملہ ودیگرافسران نے شرکت کی ،تقریب کے دوران پولیس افسران نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ  ڈی پی او لیہ اسدالرحمٰن نے ضلع لیہ میں اپنی تعیناتی کے دوران انصاف کی فراہمی اور جرائم پر قابو پانے کے لیے جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل ستائش ہیں،

ڈی ایس پی سرکل  صدر،کروڑ اور چوبارہ نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  ڈی پی او اسدالرحمٰن خوش اخلاق اور ماتحت پرور افسرہیں ان کے زیر نگرانی کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہاان سے بہت کچھ سیکھا، ڈی پی او اسدالرحمن کا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےکھلی کچہریوں کا انعقاد احسن اقدام تھاجس کے ذریعے شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میسر ہوئی ،

جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈی پی او لیہ نے بہترین فرائض سرانجام دیے 

،ضلع کو پرامن بنانے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی پی او لیہ نے اپنے الوداعی خطاب کے دوران کہا کہ ضلع لیہ میں کام کرنے کاتجربہ بہت اچھا رہا،لیہ پولیس کے افسران و اہلکاران محنتی اور بہادر ہیں ، انسداد جرائم اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے لیہ پولیس کے جوانوں نے بہت ساتھ دیا ،اپنی تعیناتی کے دوران شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ،

لیہ سے ٹرانسفر ہونے پر دل رنجیدہ ہے لیہ پولیس افسران و اہلکاران اور لیہ کے شہریوں کی طرف سے ملنے والی محبتوں کا بے حد مشکو ر ہوں ،چاہتوں اور محبتوں کے ساتھ رخصت کرنےپر تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،تقریب کے اختتام پر پولیس افسرا ن نےڈی پی او اسدالرحمٰن کو تحائف پیش کیے ،

اسدالرحمٰن  بطور ڈی پی او لیہ تقریباً18ماہ تعینات رہے ،انہوں نے اپنی تعیناتی کے دورا  ن فورس کی فلاح و بہبود کے لیے متعدداقدامات کیے جن میں پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کا بوچھ کم کرنے کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں جبکہ کم خرچ میں بہترین علاج معالجہ کی سہولت کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹر ،اور میڈیکل لیبزکے ساتھ معاہدے شامل ہیں ،اس کے علاوہ پکار 15کی کال پر  غریب ،یتیم ، مسکین  شہریوں کی مدد کر کے نئی روایت قائم کی ،انتہائی خطرناک گینگ ملزمان اور سنگین جرائم میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Previous Post

میونسپل کمیٹی لیہ کا واپڈا کنکشن ساڑھے تین کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر منقطع شہر بھر میں گندا پانی پھیل گیا ہاؤسنگ کالونی لیہ ٹاپ پر

Next Post

ضلع لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا

Next Post
لیہ:اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلتا پنجاب پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں

ضلع لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024