لیہ (لیہ ٹی وی) لیہ میں صحت صفائی کی صورتحال تباہی کے آخری درجوں تک جا پہنچی، میونسپل کمیٹی لیہ کا واپڈا کنکشن ساڑھے تین کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر منقطع شہر بھر میں گندا پانی پھیل گیا ہاؤسنگ کالونی لیہ ٹاپ پر تفصیل کے مطابق ضلعی صدر مقام پر واقع میونسپل کمیٹی لیہ جو ایک عرصہ سے خسارے کا شکار ہے اور جس کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن ادا کرنے کی بھی غیر معمولی مسائل اور مشکلات سارا سال رہتے ہیں ان دنوں واپڈا لیہ کی جانب سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے بلز کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے میونسپل کمیٹی لیہ کے کنکشن کاٹ دیے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں قائم ڈسپوزل ورکس پمپ بند ہو گئے اور پانی ڈسپوز اف نہ ہونے کی وجہ سے گٹروں سے نکل کر محلوں گلیوں گھروں میں پھیل چکا ہے ہاؤسنگ کالونی لیہ شہر کا پوش علاقہ ہے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے ساتھ ملحقہ ابادی کی مختلف گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔۔ شہریوں عبدالباسط گرمانی جاوید گجر راشد عباس غضنفر حسین مجیب لاشاری نے ڈپٹی کمشنر لیہ اور ایڈمنسٹریٹر لیہ سے مطالبہ کیا کہ ہاؤسنگ کالونی لیہ کے مکین کس حال میں زندہ ہیں کا جائزہ لینے کے لیے کسی بھی وقت افسران بالا وزٹ کریں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہاؤسنگ کالونی لیہ کے مکین کس قسم کے ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے اور پھر احتجاج کرنے پر بھی مجبور ہوں گے۔