لیہ(لیہ ٹی وی ) انچارج پٹرولنگ پوسٹ 234 ٹی ڈی اے لیہ سب انسپکٹر ظفر اقبال نے ماہ رواں کی کارکردگی بارے بتایاکہ اوور لوڈنگ و اوور سپیڈ کے خلاف اب تک آٹھ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے 985 لوگوں کے چالان کیے گئے ہیں، دوران سفر 16 مسافروں کو ہیلپ بھی دی گئی ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ گشت کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری کو گرفتارکرتے ہوئے جو تھانہ کوتوالی ملتان میں درج مقدمہ میں مطلوب تھا کو تھانہ فتح پور میں بند کر دیا گیا۔ پوسٹ انچارج ظفر اقبال سب انسپکٹرنے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کا مقصد شاہراہوں پرمسافروں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے کوئی بھی شہری دوران سفر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہلپ لائن 1124 پر کال کر کے مدد