ملتان ( لیہ ٹی وی) ملتان کینٹ بان بازار کی رہائشی متاثرہ بزرگ خاتون نبیلہ سلیم نے اہلخانہ عثمان یونس،فرزانہ بی بی، جنید یونس اور پیپلز پارٹی تاجر ونگ ملتان کے صدر صدیق تھیم،شیخ مسعود،خرم سلطان،جاوید وڑائچ،عبد الوہاب ،ملک شباب اعوان ،ملک عرفان ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینٹ میں بھاری مالیت کے گھر سے میری چھوٹی بہن کا شوہر رانا احمد ہمیں زبردستی گھر پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے حالانکہ میرے والد نے مذکورہ جائیداد میرے اور میری بہن کے نام کرائی اور اسی رنجش کے نتیجے میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر کے مجھے اور میرے بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بازو کی ہڈی توڑ دی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں ائیں میرے شور واویلا پر اہلیان علاقہ عادل اور وقاص کے انے پر رانا احمد ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما صدیق تھہیم نے کہا کہ مزکورہ ملزم کے خلاف مقامی تھانہ پولیس کینٹ درخواست دی لیکن مقامی پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ساز باز کر کے چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ متاثرہ خاندان کی جان کا دشمن بن گیا ہے اور اپنے غنڈہ گرد ساتھیوں کے ذریعے انہیں ہراساں پریشان کر رہا ہے اور ان زندگی اجیرن کر رکھی ہے انہوں نے وزیراعظم،چیف جسٹس اف پاکستان،وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساو ¿تھ پنجاب آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان،تاجر برادری، اہلیان علاقہ کے ہمراہ بومن جی چوک پر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔