لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے انسداد پولیومہم کے جائزہ کے لیے تحصیل کروڑ میں شاہ والا، 90 موڑ، بس سٹینڈ کروڑ اور جھرکل میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔انہوں نے خانہ بدوش بستی کا معائنہ کرتے ہوئے بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے کہاکہ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لیے پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بس سٹینڈ اور ٹرانزٹ پوائنٹ پر بھی ٹیمیں تعینات ہیںاساتذہ اور سول سوسائٹی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ٹیموں کی نگرانی جاری رہے گی انسداد پولیو مہم میں مزید 2 دن کیچ اپ ڈے کے طور پر رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔