لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے میونسپل پبلک لائبریری لیہ کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سہولیات، ریکارڈ اور صفائی انتظامات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید اور سی او میونسپل کمیٹی سبطین بخاری اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پبلک لائبریری میں ریڈرز سروس، صفائی نظام میں بہتری اور تقریبات کے انعقاد کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک لائبریری عوام کا اثاثہ ہیں اور ان سے عوام کو مستفید کرنے کے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ڈیوٹی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اندرون شہر محلہ وگھہ والا کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ نکاسی آب اور سیوریج مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے