لیہ:ضلع میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کردیاگیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن پاکستان مشاعرہ کا انعقادہوا۔ مشاعرہ میں نامور شعراءنے شرکت کی۔ مشاعرہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار اور ان کی والدہ صوفیہ بیدار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک،اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید،حسن نذیر، انعم اکرم،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمرائ، سمیعیہ عطا شہانی، بشارت رندھاوا ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاویدویگر انتظامی افسران، سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مشاعرہ میں شعراءکرام عباس تابش،علی زریون، تہذیب حافی،صائمہ آفتاب،اکرام عارفی، حماد نیازی، خالد ندیم شانی، ذیشان منظور، خرم آفاق، فرخ عدیل، صابر عطا، عابد کھوکھر، خالد خیال، مجو شاہ، مشال ملک نے سرائیکی اور اردو کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔معروف شاعر منشی منظور مرحوم کے صاحزادے سنگر سلطان منظور نے بھی پرفامنس پیش کی۔نوجوان سامعین نے شعراءکو خوب داد دی ۔ شعراءکی طرف سے بہترین پذیرائی پر لیہ کے نوجوانوں کو زندہ دل شہریوں کا خطاب دیاگیا ۔ مشاعرہ کی نظامت شبیر حسن اور ذیشان منظور نے کی۔ مشاعرہ کے اختتام پر شعراءکرام کو سرائیکی اجرک پہنائی گئیں ۔ مشاعر ہ میں ضلعی پولیس ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس کے ادارے الرٹ رہے ۔