لیہ:ضلع میں میگا صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ضلع کونسل لیہ، میونسپل کمیٹیز، لوکل گورنمنٹ کو ٹاسک سونپ دیا۔ انتظامی افسران کا ضلع میں ایک ایک سکول اور بنیادی مرکز صحت کو اڈاپٹ کر کے مثالی بنانے کا عزم۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کی پرفارمینس انڈیکیٹرز کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، انعم اکرم ، حسن نذیر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض ، سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ، سی او ایم سی کروڑ آصف بھڈوال، مہر نوید، رضا خان ودیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں میگا صفائی آپریشن شروع کیا جائے ضلع بھر خصوصاً فتح پور میں صفائی کے لئے آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے د ستیاب وسائل میں عوام کو صفائی ستھرائی، سیوریج اور نکاس آب کی سروس پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے متعلقہ افسران عوام کی خدمت کا فریضہ ایمانداری سے انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ تمام سٹریٹ لائٹس کو بحال اور اوپن مین ہولز کو کور کر کے ڈی سی آفس رپورٹ دی جائے انتظامی افسران ایک ایک سکول اور بنیادی مرکز صحت اڈاپٹ کر کے مثالی بنائیں گے سی ای او ہیلتھ اور سی ای او تعلیم بھی ایک ایک ادارہ اڈاپٹ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ستھرا ءپنجاب مہم کے تحت دیہاتوں اور شہروں میں یکساں صفائی کے اقدامات شروع کئے جائیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پلانٹ اے ٹری فار پاکستان مہم ہر تحصیل میں شروع کی جائے وزیر اعلیٰ کی پرفارمینس انڈیکیٹرز خصوصاً صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
لیہ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کی روشنی میں میگا صفائی آپریشن شروع جاری ہے ۔ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل/ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر لیہ چوبارہ روڈ کی گرین بیلٹ پر نصب غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے سی اوایم سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ستھرا ءپنجاب پروگرا م کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کومزید تیز کیاجائے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کو جاری رکھاجائے۔ انہوں نے کہاکہ بہترین حکمت عملی اورسینٹری سٹاف کے ساتھ ضلع میں گلیاں ،چوک ،اہم مقامات کو بہترین طریقہ سے صاف کیاجائے غیرقانونی پینافلیکس،بینزر،بورڈ کو ہٹادیاجائے تاکہ ضلع لیہ صفائی ستھرائی میں خوبصورت منظر پیش کرسکے۔