layyah
پیر, اکتوبر 26, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ و تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے مختص، وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 26, 2026
in کھیل, لیہ
0
لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ و تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے مختص، وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ اور تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے کا تحفہ۔ ضلع میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گراں قدر اقدامات کر رہی ہیں۔

https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.35-AM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.36-AM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.37-AM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.38-AM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.39-AM-1.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.39-AM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-26-at-11.07.40-AM.mp4
لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضلع کے لیے تحفہ ہے جس سے اسپورٹس کمپلیکس کو مزید بہتر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس لیہ میں لیہ فٹبال لیگ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ضلع لیہ میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور لیہ فٹبال لیگ کا کامیاب انعقاد اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کی عملی کڑی ہے ایسے ایونٹس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سی ایم یوتھ گیمز کا انعقاد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ گیمز کے لیے اب تک 30 لاکھ نوجوان رجسٹریشن کروا چکے ہیں اگر رجسٹریشن کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تو ہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے لیہ سمیت پنجاب بھر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یوتھ گیمز میں بھرپور شرکت کریں۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں، سہولت بازار، ای لائبریری، سڑکوں اور جم خانہ سمیت دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ انہیں شہر میں صفائی، ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کی بہتری دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لیہ انہیں لاہور سے بھی بہتر لگا اور ضلع میں مختلف شعبوں میں ہونے والی بہتری قابلِ تحسین ہے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کھیلوں کے بڑے مقابلوں کا کامیاب انعقاد اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب علاقے میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں لیہ میں کھیلوں کی اس بڑی سرگرمی کا انعقاد خوش آئند ہے جو ضلع میں بہتر امن و امان اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کو ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی کی جانب سے یادگاری تحفہ جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر، ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، چوہدری طاہر رندھاوا، صاحبزادہ عثمان علی اولکھ، محبوب الحسن سواگ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈاکٹر فیصل امیر خان،ڈی ایس او امتیاز احمد بھٹی،سعید اچلانہ، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس، مظفر اقبال دھول اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

Tags: layyahlayyahtvMaryamNawaz #PunjabSports #SportsDevelopment #
Previous Post

ایم ایس تھل اسپتال ڈاکٹر محمد نعیم ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

Next Post

لیہ میں صفائی اور ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی، ضلع لاہور کی برابری کا احساس دلا رہا ہے، صوبائی وزیر کھیل

Next Post
لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ و تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے مختص، وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

لیہ میں صفائی اور ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی، ضلع لاہور کی برابری کا احساس دلا رہا ہے، صوبائی وزیر کھیل

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: پرائس کنٹرول اقدامات مؤثر بنانے کا فیصلہ، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

لیہ: پرائس کنٹرول اقدامات مؤثر بنانے کا فیصلہ، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اکتوبر 26, 2026
آزاد ایف سی لیہ نے لیہ فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ٹرافیاں تقسیم کیں

آزاد ایف سی لیہ نے لیہ فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ٹرافیاں تقسیم کیں

اکتوبر 26, 2026
لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ و تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے مختص، وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

لیہ میں صفائی اور ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی، ضلع لاہور کی برابری کا احساس دلا رہا ہے، صوبائی وزیر کھیل

اکتوبر 26, 2026
لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ و تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے مختص، وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

لیہ اسپورٹس جمنیزیم کی ریویمپنگ و تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ روپے مختص، وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

اکتوبر 26, 2026
ایم ایس تھل اسپتال ڈاکٹر محمد نعیم ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

ایم ایس تھل اسپتال ڈاکٹر محمد نعیم ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

اکتوبر 25, 2026
لیہ: غیر قانونی پارکنگ پر جرمانے، ونجھیرہ تھل میں 59 کنال 10 مرلہ اراضی واگزار

لیہ: غیر قانونی پارکنگ پر جرمانے، ونجھیرہ تھل میں 59 کنال 10 مرلہ اراضی واگزار

اکتوبر 23, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024