layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

صدیق طاہرایک ہمہ پہلو شخصیت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 17, 2026
in کالم
0
صدیق طاہرایک ہمہ پہلو شخصیت

ایم آر ملک
شخصیات کے وژن کو بیان کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے،صدیق طاہر سے برسوں کا تعلق ہے، وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے معاشرتی ناہمواریوں پرنہ صرف لکھا بلکہ اس کے خلاف ایک موثر آواز بنے میرے نزدیک انقلابی شخصیت وہ ہوتی ہے جو روایتی نظام،ناانصافی اورجمود کے خلاف کھڑی ہو کر معاشرے،سیاست یا سوچ میں بنیادی تبدیلیوں کا موجب بنے۔
برسوں کی شناسائی کے رشتے انمول ہوتے ہیں صدیق طاہر نے اپنی تحریر کے ذریعہ سماج کو اس کی تلخ سچائیوں کے روبرو کروایا اور عہد حاضر کی پیچیدہ زندگی کے سنگین مسائل کو بےنقاب کرنے کی کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریرمیں عصر حاضر کی زندگی کی بھرپور جھلک دکھائی دیتی ہے۔ آج کی انسانی زندگی کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ رشتوں کی معنویت ختم ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے عام انسانی زند گی بے سہارا و بے بس نظرآتی ہے۔ غیرانسانی رویوں کی وجہ سے آبادیوں میں زندگی آباد ہو نے کے بجائے، برباد ہوتی جارہی ہے۔ ہر جگہ اصل اور مستحق لوگوں کا استحصال ہورہا ہے اورنقلی لو گ ہیرو بنتے جارہے ہیں۔ انسانی معاشرے میں بربریت و بہیمیت عام ہوگئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انسانی آبادی میں درندے آکر بس گئے ہیں،
ہمارے معاشرے میں اب سچائی کی کوئی قدرنہیں ہے جہاں دیکھئے جھوٹ کا بول بالا ہے۔ جھوٹ نے بڑی تیزی سے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ یہ اتناطاقتور ہوگیا ہے کہ ہر آدمی اس کا قدم چومنے پر مجبور ہے اور سچائی کی سزا اتنی بھیانک ہے کہ اب آدمی کو سچ بولنےسے ڈر لگنے لگا ہے، صدیق طاہر نےاپنے طنزیہ انداز میں ان تمام پہلوؤں پر چوٹ کی،آج چاروں طرف بظاہر بہت چمک دمک نظر آتی ہے مگر بباطن ہمارے سماج میں ظلمت و تاریکی کا دور دورہ ہے۔ سماجی کجروی کا یہ عالم ہے کہ بیمار، معالج بن گئے ہیں۔ بدعنوانی کی دھوپ کی تپش اس قدر شدید ہے کہ سماج کے اچھے بھلےخیرخواہ لوگ اس میں جھلس رہے ہیں اور اس سے پناہ مانگتےنظر آرہے ہیں۔
کئی روز پہلے انکے ہاں جانا ہوا ان کی لائبریری میں ان کی کتابیں کشش کا سبب ہیں،ان کی تحریر یوں منفرد لگی کہ قاری کے ساتھ ایک مکالمے کی شکل میں نظر آتی ہے،ا ن کی تحریر خوابوں کی تعبیر اور مستقبل لگتی ہے،انہوں نے محدث دہلوی شاہ ولی اللہؒ کا مطالعہ کیا اور ان کی انقلابی تعلیمات کو آج بھی ملک کے اطراف و اکناف میں پھیلانے کا موجب ہیں،میں نے ان کو پڑھا اور میں سمجھتا ہوں کہ عام انسانوں کے جذبات و احساسات اور عوامی اقدار و روایات کی موثر عکاسی کرنے والے ہمارے دوست کی تحریرانسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہے جو ہمیں سماجی مسائل کا ادراک سکھاتی ہے
بہت کم ہوتا ہے کہ کسی کی تحریر کا خمیر عام انسانی زندگی سے تیار ہو،صدیق طاہر میں یہ خوبی ہے کہ سماج کے ان سلگتے چیختے مسائل کو جگہ دی جس کا اظہار عوام براہ راست نہیں کرپارہے،یہی نہیں عام انسانی دکھوں، پیچیدگیوں اور جذبات و احساسات کو اتنی نزاکت سے بیان کیا کہ ہر آدمی کو ان کی تحریرمیں اپنے دل کی بات نظر آتی ہے،
انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمانی آساں نہیں ہوتی جو ہمیں سماجی مسائل کا ادراک سکھاتی،سماج کو اس کی تلخ سچائیوں کے روبرو کھڑا کرنااور عہد حاضر کی پیچیدہ ز ندگی کے سنگین مسائل کو بےنقاب کرنا جری افراد کا کام ہوتا ہے،
جب زندگی میں محبتوں و مروتوں کا فقدان ہو، انسان کے اندر کا انسان مررہا ہو اور انسانی آبادی میں ایک سناٹے اور ہو کا عالم ہو، زندگی مختلف مسائل میں گھری ہونے کی وجہ سے اس قدر معمہ اور پیچیدہ ہوگئی ہو کہ کسی گونگےکا خواب معلوم ہوتی ہو۔ عام انسانوں کا مقدر خراب ہو اور بہت ہی شاطرانہ انداز میں ظالم تخریبی طاقتوں کی بد نگاہیں ہمارے تعاقب میں ہوں،وہاں کوئی آواز تو ایسی ہو جو آپ کو جھنجوڑ کر بیدار کرے،بے باک اور طنزیہ لہجوں میں ان پہلوؤں کی مصوری کرنا شاہ ولی اللہ ؒکے پیروکاروں کا ہی خاصہ ہوسکتا ہے

Previous Post

چوک اعظم کے قریب نہر میں شخص ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ٹیل منڈا پل پر ایمرجنسی اطلاع کے بعد واٹر ریسکیو ٹیم متحرک، 2 بوٹس، 6 سوئمرز اور 2 ڈائیورز سرچ آپریشن میں شریک

Next Post

اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم کی زیر صدارت صدر نمبردار ایسوسی ایشن کا اجلاس، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری نمبرداران کے انتظامی و ریونیو معاملات پر تفصیلی غور، بہتر رابطہ کاری اور فوری اقدامات کی ہدایت

Next Post
اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم کی زیر صدارت صدر نمبردار ایسوسی ایشن کا اجلاس، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری نمبرداران کے انتظامی و ریونیو معاملات پر تفصیلی غور، بہتر رابطہ کاری اور فوری اقدامات کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم کی زیر صدارت صدر نمبردار ایسوسی ایشن کا اجلاس، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری نمبرداران کے انتظامی و ریونیو معاملات پر تفصیلی غور، بہتر رابطہ کاری اور فوری اقدامات کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024