layyah
جمعرات, جون 4, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع لیہ کی 367 مستحق بیوہ، مطلقہ خواتین میں گائیں، بھینسیں تقسیم کر دی گئیں

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 4, 2026
in لیہ
0
پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ  سے 44 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کے بچوں کو ٹیلنٹ سکالرشپ کےچیک تقسیم

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع لیہ کی 367 مستحق بیوہ، مطلقہ خواتین میں گائیں، بھینسیں تقسیم کر دی گئیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں جانوروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ریجنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین، اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی، ضلعی صدر مسلم لیگ ن مہر اسلم سمراء، نور محبوب میلوانہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر افراہیم، ڈاکٹر عارف اقبال، میڈیا نمائندگان اور دیہی مستحق خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی مستحق خواتین کے لئے بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔ دو ارب روپے سے جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع کی بیوہ مطلقہ اور معاشی کمزور خواتین کو میرٹ پر مفت گائے بھینس دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت خواتین باعزت روزگار کما کر اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس احسن اقدام پر شکر گزار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت معاشی طور پر کمزور خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی کوشش ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے زیر اہتمام "چیف منسٹر لائیو سٹاک ایسٹس پروگرام” کے تحت مستحق بیوہ، مطلقہ اور کم آمدن والی خواتین کو مفت مویشی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور گھریلو سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ضلع لیہ میں اس فیز میں کل 367 مستحق خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔ جانوروں کی فراہمی سے دیہی معیشت مضبوط ہو گی اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق خواتین کو صرف اثاثہ ہی نہیں بلکہ خود مختاری کا ذریعہ فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس پروگرام سے ایک خاتون کے ذریعے ایک گھرانے کو سپورٹ دی جا رہی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ شفاف قرعہ اندازی/جانچ پڑتال کے بعد آج تحصیل لیہ اور چوبارہ کی 218 مستحق خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے جن کو گائے اور بھینس دی جا رہی ہے۔ محکمہ کے زیر اہتمام 6 مارچ کو تحصیل کروڑ لعل عیسن میں 149 خواتین میں لائیو سٹاک ایسٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی اور ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی موجودگی میں خواتین نے پرچیاں اٹھا کر قرعہ اندازی کی۔ بعد ازاں سمعیہ عطاء شہانی اور ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے مستحق خواتین میں گائیں اور بھینسیں تقسیم کیں۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tv
Previous Post

پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ سے 44 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کے بچوں کو ٹیلنٹ سکالرشپ کےچیک تقسیم

Next Post

تھانہ کوٹ سلطان اور تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائیاں منشیات اور اسلحہ ناجائز کے ملزمان گرفتار

Next Post
پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ  سے 44 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کے بچوں کو ٹیلنٹ سکالرشپ کےچیک تقسیم

تھانہ کوٹ سلطان اور تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائیاں منشیات اور اسلحہ ناجائز کے ملزمان گرفتار

Please login to join discussion

تازہ ترین

نگہبان دسترخوان مستحقین کے لیے باعزت افطاری کا ذریعہ ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کا دورہ، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ افطار، خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں لیہ پولیس کی تاریخی کامیابی، 5 ماہ میں جرائم میں 31 فیصد کمی

جون 2, 2026
محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، جلوسوں و مجالس کے راستوں پر تمام سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن تحت لیہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد، تیسرا سپورٹس ارینا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا منظور پارک اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، ترقیاتی کام جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت

جون 2, 2026
محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، جلوسوں و مجالس کے راستوں پر تمام سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، جلوسوں و مجالس کے راستوں پر تمام سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جون 2, 2026
پولیس لائن لیہ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ، ڈی ایس پی محمد حیات نے جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دستوں کا شاندار مارچ پاسٹ، بہترین ٹرن آؤٹ پر جوانوں کو شاباش

پولیس لائن لیہ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ، ڈی ایس پی محمد حیات نے جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دستوں کا شاندار مارچ پاسٹ، بہترین ٹرن آؤٹ پر جوانوں کو شاباش

جون 1, 2026
اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم: درخواستوں کی سکروٹنی جاری، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی زیر نگرانی درخواست گزاروں کی اہلیت اور دستاویزات کا تفصیلی جائزہ، عملے کو قواعد کے مطابق جانچ پڑتال کی ہدایت

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کے فوری احکامات عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

جون 1, 2026
اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم: درخواستوں کی سکروٹنی جاری، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی زیر نگرانی درخواست گزاروں کی اہلیت اور دستاویزات کا تفصیلی جائزہ، عملے کو قواعد کے مطابق جانچ پڑتال کی ہدایت

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم: درخواستوں کی سکروٹنی جاری، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی زیر نگرانی درخواست گزاروں کی اہلیت اور دستاویزات کا تفصیلی جائزہ، عملے کو قواعد کے مطابق جانچ پڑتال کی ہدایت

جون 1, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024