google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
منگل, جولائی 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

نگہبان دسترخوان مستحقین کے لیے باعزت افطاری کا ذریعہ ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کا دورہ، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ افطار، خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کا جائزہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 21, 2026
in لیہ
0
نگہبان دسترخوان مستحقین کے لیے باعزت افطاری کا ذریعہ ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کا دورہ، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ افطار، خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کا جائزہ

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے میڈیا نمائندگان کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں قائم نگہبان دسترخوان پر روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، جی ایم شوگر ملز بشیر حیدر،سابق صدر پریس کلب عبدالرحمن فریدی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نگہبان دسترخوان کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نگہبان دسترخوان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں مستحق افراد کو باعزت انداز میں افطاری فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا خصوصی فوکس خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے وقار کے تحفظ پر ہے اسی تناظر میں نگہبان دسترخوان میں خواتین کے لئے علیحدہ اور باپردہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ مکمل عزت اور اطمینان کے ساتھ روزہ افطار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے جہاں وہ پردے کے مناسب انتظام کے ساتھ افطاری کر رہی ہیں،م جو حکومت پنجاب کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے اور نگہبان دسترخوان اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ حقیقی مستحقین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے نگہبان دسترخوان کے انعقاد میں تعاون پر تھل انڈسٹری شوگر ملز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نجی شعبہ کا تعاون قابل تحسین ہے جس کی بدولت مستحق افراد کی بہتر انداز میں خدمت ممکن ہو رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں مخیر حضرات سے کہا کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک سہولت پہنچائی جا سکے۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah news
Previous Post

تیرا ہزار

Next Post

تعلیمی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس کا گرلز ونگ میں چھ نئے کلاس رومز کا افتتاح، طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی

Next Post
نگہبان دسترخوان مستحقین کے لیے باعزت افطاری کا ذریعہ ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کا دورہ، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ افطار، خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کا جائزہ

تعلیمی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس کا گرلز ونگ میں چھ نئے کلاس رومز کا افتتاح، طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی

Please login to join discussion

تازہ ترین

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

جولائی 21, 2026
نواز شریف کا آزاد کشمیر جلسہ، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، 10 گرین بسیں اور 15 موبائل ہسپتال فراہم کرنے کا وعدہ عوام نے اعتماد کیا تو آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی اقدامات کریں گے، موٹروے طرز کی شاہراہوں اور جدید انفراسٹرکچر پر کام کا اعلان

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

جولائی 21, 2026
کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

جولائی 21, 2026
کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

جولائی 21, 2026
لَیَّہ: لبِ نیلم تا ریلوے پھاٹک بہرام روڈ پر نہری پانی پھیل گیا، شہری پریشان

لَیَّہ: لبِ نیلم تا ریلوے پھاٹک بہرام روڈ پر نہری پانی پھیل گیا، شہری پریشان

جولائی 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024