لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے متحرک ہوگئے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ای لائبریری، لیہ مائنر روڈ، بھاگل اڈا، چوک اعظم شہر، ایم سی آفس چوک اعظم، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال فتح پور، سپورٹس کمپلیکس فتح پور، تحصیل و ایم سی فتح پور، اقبال پارک و احمد علی اسٹیڈیم فتح پور، لاری اڈا، فتح پور بازار اور دیگر مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی اور اس کی خوبصورتی ان کی اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع انتظامیہ کی پوری ٹیم فیلڈ میں متحرک ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے جاری ہیں انہیں بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایاجائےحکومت پنجاب مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر رہی ہےاس لیے مریضوں کی دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں کی حالت بہتر بنانا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، پارکوں میں جاری تعمیراتی اور خوبصورتی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل اور میونسپل کمیٹی دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو بروقت رسائی دی جائے اور ان کے کام میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائےبس اسٹینڈز اور دیگر عوامی مقامات کو بھی خوبصورت اور فعال بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا
