لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات پر رہائشی علاقوں میں بھانہ جات ختم کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبیہ قریشی کی ہدایت پر ریزیڈینشل ایریاز میں قائم بھانہ جات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت بھانہ جات کے مالکان کو باضابطہ نوٹس جاری کیے گئے۔اس موقع پر پیرا ٹیم نے بھانہ جات مالکان سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں صفائی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے بھانہ جات کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے شہر کی صفائی، خوبصورتی اور عوامی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ کیے جائیں گے۔اس موقع پر بھانہ جات کے مالکان نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔

